سویڈن میں بائیں بازو کی اپوزیشن نے حکمران اتحاد کو شکست دیدی

سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) سویڈن میں بائیں بازو کی اپوزیشن نے حکمران دائیں بازو کے اتحاد کو شکست دے دی۔

سویڈن کے پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن کو معمولی برتری حاصل ہوگئی، 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی، اپوزیشن 175 نشستوں پر آگے ہے، حکمران دائیں بازو کا اتحاد 174 نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگیا۔

اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کے درمیان صرف 26 ہزار 169 ووٹوں کا فرق ہے، میگڈالینا اینڈرسن کی قیادت میں اپوزیشن حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی، سویڈن میں حکومت کی تبدیلی کے امکانات روشن ہوگئے۔

وزیراعظم الف کرسٹرسن کا دائیں بازو کا اتحاد ایک نشست سے پیچھے ہے، حکومتی اتحاد میں دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ سویڈن ڈیموکریٹس بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...