پاکستان سکواش ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ناگویا جاپان روانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 20ویں ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان سکواش ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ناگویا جاپان روانہ ہوگئی۔

سکواش کے مقابلے 23 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026ء تک جاری رہیں گے، مینز ٹیم نور زمان، محمد اشہب عرفان، ناصر اقبال اور محمد عاصم خان پر مشتمل ہے۔

ویمنز ٹیم میں ثناء بہادر، مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ آفیشلز میں ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) عامر نواز اور فہیم گل ہیڈ کوچ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...