پاکپتن: پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکو کی لاش کھیتوں سے برآمد

پاکپتن: (دنیا نیوز) ہیڈ گردتہ کے قریب گزشتہ روز سی سی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈاکو کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی اہلکار اکمل گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا تھا جو اپنے ساتھیوں سے بچھڑ کر فرار ہو گیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ڈاکو کی تلاش کیلئے گزشتہ روز سے کئی کلومیٹر کا علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری تھا، پولیس نے کھیتوں سے زخمی ڈاکو کی لاش برآمد کرکے قبضے میں لے لی اور ہسپتال منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سی سی ڈی پولیس کی بھاری نفری کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...