ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، باقر ذوالقدر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی رہبرِ انقلاب کے سیاسی مشیر محمدباقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اقتدار میں ہیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محمدباقر ذوالقدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی قوم کے انتقام کا پہلا مرحلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے وجود، شناخت، آزادی اور اعلیٰ اہداف کا دفاع کر رہی ہے۔
محمدباقر ذوالقدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے ارادہ کرلیا ہے کہ جارح دشمن کے دانت توڑ دے اور سامراجیوں کو پٹخ دے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments