پنجاب میں انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کے مرکز سے متعلق اہم قانون نافذ

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کے مرکز سے متعلق اہم قانون نافذ کردیا گیا، پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

ترمیمی قانون کے تحت پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کو باقاعدہ کارپوریٹ قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔

قانون میں ترمیم کے بعد مرکز اب اپنے نام سے معاہدے کرنے کا مجاز ہوگا جبکہ اسے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد حاصل کرنے کا قانونی اختیار بھی حاصل ہوگیا ہے۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق مرکز حکومت کی پیشگی منظوری سے اپنی غیر منقولہ جائیداد فروخت یا منتقل بھی کرسکے گا۔ مرکز کو اپنے نام سے مقدمہ دائر کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے جبکہ قانون کے تحت مرکز کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا جاسکے گا۔

قانون کے تحت انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کے مرکز کو مستقل قانونی حیثیت اور کامن سیل بھی فراہم کردیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ایکٹ 2025 کی دفعہ 3 میں ترمیم کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...