سکھر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، کانسٹیبل شہید
سکھر:(دنیا نیوز) سندھ کے علاقے سکھر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں کانسٹیبل شہید ہو گیا۔
حکام کے مطابق بس سٹینڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اکرم چاچڑ موقع پرجان کی بازی ہار گیا، جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد ایس ایس پی سکھر احمد چودھری نے پولیس اہلکار کی شہادت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے آباد تھانے کی حدود میں ناکہ بندی کردی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں اور تلاش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments