کوئی سرکاری افسر اسلام آباد مارچ کے شرکا کی مدد نہیں کرے گا، آئی جی خیبرپختونخوا
پشاور: (دنیا نیوز) آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر اسلام آباد کی جانب مارچ، ریلی یا جلوس کے شرکا کی مدد نہیں کرے گا۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں پولیس افسران کو جاری مراسلے میں کہا کہ اگر کسی سرکاری افسر کو مدد پر مجبور کیا جائے تو وہ متعلقہ حکام کو مطلع کرے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی سرکاری افسر کسی ایسے شخص کو مارچ، ریلی یا جلوس میں شرکت کی اجازت نہ دے جس کا مقصد اسلام آباد میں آزادانہ نقل و حرکت، تجارت، کاروبار، تعلیمی اور طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا ہو۔
مراسلے میں کہا گیا کہ سرکاری گاڑیوں اور مشینری کو مارچ، جلوس یا ریلی میں شریک افراد کی مدد یا سہولت کیلئے استعمال نہ کیا جائے، سرکاری ملازمین کو مارچ، جلوس یا ریلی میں شرکت کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments