وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوہاٹ حملے کے شہدا کی فیملیز سے ملاقات

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کوہاٹ حملے کے شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس، سی ٹی ڈی اور تمام دیگر فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہدا نے قوم کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2004ء سے خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پولیس کا بجٹ بڑھا کر 190 ارب روپے کر دیا ہے، دھماکے سے متاثرہ مسجد اور سپیشل برانچ پولیس سٹیشن کی دوبارہ تعمیر کروائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...