کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا

کوہاٹ: (دنیا نیوز) کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے میں ملوث دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...