میرپور خاص: پولیس کی کارروائی، 24 کلو 500 گرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
میرپورخاص: (دنیا نیوز) سی آئی اے پولیس نے محمود آباد تھانے کی حدود میں جمن شاہ درگاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 24 کلو 500 گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی عبد الرب شاہ اور سی آئی اے انسپکٹر ذیشان لاشاری نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کارروائی کے دوران شہزور گاڑی کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد ابراہیم بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا منشیات کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے 2 ساتھی محمد یونس مستوئی اور ذوالفقار عرف راجا کھوسو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔
ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کہاں سے لائی گئی تھی اور اسے کہاں پہنچایا جانا تھا، اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments