ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی لگا دی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی عائد کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کو وائٹ ہاؤس سے کوریج کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا او تینوں اداروں پر اپنی اور اپنی انتظامیہ کے حوالے سے ’’جعلی خبریں‘‘ رپورٹ کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اداروں کو صدر، انتظامیہ یا امریکا کے بارے میں ’’جھوٹی‘‘ خبریں مسلسل رپورٹ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر نے مزید میڈیا اداروں کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پابندی عملی طور پر کس طرح نافذ کی جائے گی، جبکہ صدر کے اس اقدام کو قانونی چیلنج کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...