سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن

ماسکو:(شاہد گھمن) کریملن نے رواں سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کے منصوبے سے متعلق اطلاعات کی تردید کر دی۔

روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کے پاس سال کے اختتام تک تین لاکھ افراد کو متحرک کرکے فوج میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بلومبرگ نے ایک یورپی سکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ روس 2026 کے اختتام تک تین لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف سے جب اس رپورٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح طور پر اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

دیمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ سال کے اختتام تک تین لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے سے متعلق اطلاعات درست نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...