پھولنگر میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق

پھولنگر: (دنیا نیوز) پھولنگر کے علاقے برکت ٹاؤن کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

مقتولہ تہمینہ بی بی کو اس کے سابق شوہر منیر احمد کے ساتھی نے فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان نے قتل کی نیت سے تہمینہ بی بی پر سیدھے فائر کئے جو چھاتی اور کندھے پر لگے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس اہلکار اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مقدمے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے، مقدمے کا متن کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو لڑائی اور دیرینہ تنازع کی بنا پر پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...