اوچ شریف میں بیوی نے 40 سالہ شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا
اوچ شریف:(دنیا نیوز) پنجاب کےعلاقے اوچ شریف میں بیوی نے شوہر کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق اوچ شریف میں مبینہ طور پر بیوی کی فائرنگ سے شوہر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت40 سالہ یونس کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بجھوا دی گئی ہے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فائرنگ کے وقت ملزمہ شمائلہ کے بھائی بھی اس کے ہمراہ تھے جو موقع سے فرار ہو گئے۔
مزید برآں پولیس نے مزید بتایا کہ کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments