بنگلہ دیش: بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش میں بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
پانچ ممالک ٹرافی کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔
بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب 14 نومبر 2026 کو باؤشندھرا کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔
ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 15 سے 19 نومبر تک کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل مقابلہ 20 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 16 نومبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 17 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان 18 نومبر کو بنگلہ دیش جبکہ 19 نومبر کو افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments