خانیوال میں گولی مار کر 15 سالہ لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال کے علاقہ فرید کوٹ میں فائرنگ کرکے 15 سالہ لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

فیکٹری گارڈ کے بھائی سے مبینہ گولی چلی، گولی لگنے سے 15 سالہ زبیر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والا لڑکا بکریاں چرانے کا کام کرتا تھا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زبیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، تھانہ صدر خانیوال پولیس نے تفتیش شروع کردی، پولیس کا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...