محسن نقوی کی تہران میں سکندر مومنی سے ملاقات، سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

تہران:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی جس دوران پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا گیا۔

دوسری جانب  ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکرگزارہیں،پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آنے والے وقت میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

خیال رہے محسن نقوی اس وقت ایران کے سرکاری دورے پر جہاں سکندر مومنی نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...