شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی

کراچی: (دنیا نیوز) ٹنڈوالہ یار میں ایک شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے دلہن دولہا سمیت چارسو کے قریب افراد کی حالت بے ہوش ہو گئے۔

مقامی ہسپتال میں مریضوں کی اتنی بڑی تعداد پہنچنے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

واقعہ رپورٹ ہونے پر طبی ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا گیا، زیادہ تر مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی اور کھانے کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹنڈو الہ یار میں ناقص کھانا کھانے سے سیکڑوں افراد کی حالت غیر ہونے پرنوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس اور کمشنرحیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرہ افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، تمام متعلقہ ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے، متاثرہ افراد کے علاج میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...