ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا
پشاور: (دنیا نیوز) ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی، کور کمانڈر پشاور، شُہدا کے لواحقین اور سینئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.jpg)
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 6 شہداء میں کیپٹن ابوذر فاروق شہید، لیفٹیننٹ شیراز بابر شہید، سپاہی شکیل احمد شہید، سپاہی حمزہ شہید، سپاہی محمد عثمان عزیز شہید اور نان کمبیٹنٹ غلام سجاد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جنہم واصل، 6 جوان شہید
شہداء کا جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گاـ
دفاع وطن کیلئے شہداء کی لازوال قربانیاں سکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments