روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری
ماسکو: (شاہد گھمن) روس کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں، اسٹیٹ ڈوما کے انتخابات میں صدر ولادیمیر پوتن کی حامی حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا 57.86 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہے، اب تک 90.43 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن 13.84 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف رشیا 8.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
نیو پیپل پارٹی نے 7.94 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ اے جسٹ رشیا پارٹی کو 4.95 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق صدر پوتن کی حامی یونائیٹڈ رشیا کو دیگر جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے، تاہم ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور یہ اعداد و شمار حتمی نتائج نہیں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments