مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر، سوڈان اور امریکا کے اعلیٰ حکام نے سوڈان میں جاری جنگ کے خاتمے، سکیورٹی کی بحالی اور ملک میں پائیدار سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے کیلئے اہم مذاکرات کیے ہیں۔

مصری وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنے سوڈانی ہم منصب محی الدین سالم اور امریکی صدر کے عرب و افریقی امور کیلئے سینئر مشیر مسعد بولس کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب علاقائی اور عالمی طاقتیں سوڈان میں جاری کشیدگی کم کرنے اور ایک دیرپا سیاسی تصفیے کیلئے کوششیں تیز کر رہی ہیں۔مذاکرات میں جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کی موجودہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

فریقین نے ایسے حالات پیدا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جن کے نتیجے میں سوڈانی عوام کی خواہشات کے مطابق پائیدار حل تلاش کیا جا سکے اور ملک کے قومی مفادات کا تحفظ ہو۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے سوڈان کی اتحاد، خودمختاری، علاقائی سالمیت، قدرتی وسائل اور ریاستی اداروں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...