وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت کر دی۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لیوی کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت کرتے ہیں، لیوی کے خاتمے کیلئے بلاول بھٹو نے بھی بات کی، اسمبلی فلور پر مہنگے پٹرول کے خلاف بات کر رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا اور مارچ پرتشدد نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کے دوستوں کا احتجاج پرتشدد رہا ہے، تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کا واقعہ بھولا نہیں جاتا،پی ٹی آئی سے گزارش ہے اپنی تحریک کو پر تشدد نہ کرے، ایم کیو ایم کو کبھی سیریس نہیں لیتے، ایم کیو ایم کو صرف باتوں کی حد تک لیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...