نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے کہا کہ نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں۔

لیگی سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بہاولپور اور اسلام آباد صوبوں کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہیں، حکومت کو بنا دینے چاہئیں، 2012 میں پنجاب اسمبلی سے بہاولپور صوبے کی قرارداد منظور کی گئی۔

چودھری جعفر اقبال نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام میں جاگیردار طبقہ رکاوٹ ہے، انہیں اپنی بادشاہت ختم ہونے کا خوف ہے، مسلم لیگ ن گزشتہ 12 برس سے انتظامی یونٹس کے قیام کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...