شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے تین گھنٹوں کے دوران مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔
جنوبی کوریا کے مطابق پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کا یہ دوسرا سلسلہ ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب 2 شارٹ رینج بیلسٹک میزائل داغے، پہلا میزائل وونسان کے علاقے سے فائر کیا گیا، جس نے تقریباً 450 کلومیٹر تک پرواز کی۔
جاپانی حکام نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل تجربات کے بعد خطے کی سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments