کراچی: اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر 18 سالہ لڑکی قتل

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں فائرنگ کے واقعے میں 18 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت زرقا بی بی کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ لڑکی کو اس کے بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، مقتولہ کی لاش قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...