وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا
پشاور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں پارٹی قائدین، پارلیمانی رہنماؤں اور کابینہ ارکان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کی جانب مارچ سمیت صوبے اور پارٹی سے متعلق دیگر اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب اجلاس میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ، ممکنہ روٹ اور آئندہ کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئے گی۔
مزید برآں اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments