سعودیہ میں امریکی سفارتخانے کا طائف کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے طائف کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔
امریکی سفارت خانے نے سرکاری ملازمین کو طائف اور ینبع کے سفر کے لئے خصوصی اجازت لینے کی ہدایت کی ہے، سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب میں جاری سکیورٹی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی حوثی ملیشیا نے ہفتے کے روز ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب حملہ کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments