سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، میاں بیوی اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایک گاڑی میں سوار میاں، بیوی، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے، دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی محکمہ پولیس کے مطابق حادثہ اچانک گاڑی کا رخ مڑنے کے باعث پیش آیا، اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...