ٹرمپ انتظامیہ نے آئی سی سی کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری کر لی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری کرلی ہے اور امکان ہے کہ پوری عدالت اور اس سے تعاون کرنے والے اداروں پر پابندیوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

معاملے سے واقف دو ذرائع نے بتایا کہ پابندیوں کی تیاری مکمل ہو چکی ہے تاہم اعلان کے حتمی وقت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، یہ اقدام عالمی جنگی جرائم اور نسل کشی کے مقدمات کی پیروی کرنے والی عدالت کے خلاف امریکی دباؤ میں مزید اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی عدالت کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے اور اس کی کارروائیوں کو محدود کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

امریکی حکام چاہتے ہیں کہ عدالت اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف جاری گرفتاری کے وارنٹس کے ساتھ ساتھ امریکی فوجیوں سے متعلق اپنی سابقہ تحقیقات بھی ختم کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...