فورسز کی دشت میرانی میں کارروائی، انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام

دشت میرانی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افغان باشندے انسانی سمگلروں کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں انسانی سمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور سکیورٹی فورسز غیر قانونی نقل و حرکت روکنے اور سرحدی علاقوں میں قانون کی عملداری یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...