عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کمی کیساتھ 4 ہزار 350 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہوگئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments