پی ٹی آئی، جماعت اسلامی احتجاج: راولپنڈی میں کل تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے
راولپنڈی(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے معاملے پر جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق انٹرا سٹی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق بحال رہے گی جب کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی رابطہ سڑکیں بھی کھلی رہیں گی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اندرون شہر اور دیگر علاقوں کو ملانے والے راستے بھی کھلے ہیں، راولپنڈی میں کہیں بھی کوئی شاہراہ بند نہیں کی گئی، اندرون شہر اور اسلام آباد کے درمیان تمام راستے تاحال کھلے ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments