اقوام متحدہ کا ایران امریکا تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر زور
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایران امریکا جنگ میں ثالثی اور تشدد کے خاتمے کی کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پریس بریفنگ میں اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی امن کے لیے کوششوں کی معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی کلیدی رہا ہے، جبکہ مذاکرات شروع ہونے پر ہی ایران امریکا تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔
اسٹیفن ڈوجارک نے اسلام آباد میں ہونے والی امریکا ایران مفاہمت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہنا ضروری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments