امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار
تہران: (دنیا نیوز) امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکا نے صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کے بعد اب صدر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کا سفر میڈیا ٹیم کے بغیر کرنا پڑے گا۔
صدر کے دفتر میں محکمۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل حبیب اللّٰہ عباسی نے اس فیصلے کو دشمنانہ اقدام قرار دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments