امریکی حکومت نے صحافیوں کو روک کر سچ چھپانے کی کوشش کی: اسماعیل بقائی

تہران: (دنیا نیوز)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی حکومت پر صحافیوں کی رسائی محدود کرکے معلومات چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم سمیت غیر ملکی صحافیوں کو کوریج سے روکنا حق کی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق امریکی حکومت معلومات تک رسائی روک کر غلط معلومات کی مہم کو آگے بڑھا رہی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک کبھی آہنی پردہ گرانے پر فخر کرتا تھا، آج خود ایک آہنی پردے کے پیچھے کھڑا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...