کامونکی میں ٹریفک حادثہ: ماں بیٹا جاں بحق، بیٹی کی حالت تشویشناک

کامونکی:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر کامونکی میں ٹریفک حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق جب کہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع مطابق کامونکی میں ریلوے پھاٹک کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 23 سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔

 حکام کا  کہنا تھاحادثے میں زخمی ہونے والی 23 سالہ عائشہ کی حالت تشویشناک ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لاہور ریفر کر دیا گیا۔

دوسری جانب حادثے کے بعد دوسرے موٹر سائیکل پر سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا جب کہ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...