وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر، اہم بیانات اور انتظامیہ کی نمایاں ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق ٹرمپ ٹی وی رئیل ٹائم میں اپ ڈیٹ اور 24 گھنٹے نشر ہوگا، اس کی نشریات وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے گزشتہ دنوں سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔
امریکی صدر کے اس اقدام کے بعد اب امریکا بھر کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments