امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس گولہ بارود کی کوئی کمی نہیں اور اس کے برعکس اسلحے کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بزدل اور غدار یہ کہنا پسند کریں گے کہ امریکا کے پاس گولہ بارود ختم ہورہا ہے، لیکن یہ درست نہیں۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس اس سے کہیں زیادہ گولہ بارود موجود ہے جتنا کبھی استعمال کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اسلحے کے ذخائر میں اضافہ کررہا ہے اور گولہ بارود کے ذخیرے میں اس نوعیت کا اضافہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments