فرانس کا حوثیوں سے فوجی کشیدگی ختم، امن مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر جیروم بونافون نے یمن میں حوثی ملیشیا سے فوجی کشیدگی ختم کرنے اور امن مذاکرات میں سنجیدگی سے شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب نیوز کو انٹرویو میں فرانسیسی سفیر نے کہا سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں، باب المندب میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانا اور ہتھیاروں کے ذریعے یمن کی حکومت کو چیلنج کرنا قابل قبول نہیں۔

انہوں نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے باوجود سفارت کاری جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز کو آزادانہ آمدورفت کے لیے کھلا رہنا چاہئے۔

لبنان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فرانس اقوام متحدہ کی امن فوج کے موجودہ مینڈیٹ کے خاتمے کے بعد بھی لبنان میں کسی نہ کسی شکل میں بین الاقوامی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کو خطے میں فرانس کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا پیرس سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ مل کر یمن، لبنان، ایران اور اسرائیل فلسطین تنازع کے سفارتی حل کے لیے کام جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...