حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکومت نے یمن میں حوثی ملیشیا کے حملوں کے پیش نظر سعودی عرب کو محدود مدت کے لیے دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے مطابق سعودی عرب کی فوجی مدد کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا جس کے تحت برطانیہ قبرص کے اڈے سے ایک طیارہ فراہم کرے گا۔

برطانوی حکام کے مطابق یہ طیارہ سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو حوثی ملیشیا کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے خلاف کارروائی کے لئے فضائی ایندھن فراہم کرے گا۔ یہ تعاون ابتدائی طور پر چند ہفتوں کے لیے ہوگا۔

حالیہ دنوں میں حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں توانائی کے مراکز پر ڈرون اور میزائل حملے کئے۔

برطانیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری راستے عالمی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...