بیرسٹر گوہر کی محمود اچکزئی سے ملاقات، 27 ستمبر کے لانگ مارچ پر مشاورت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی، سیاسی رہنماؤں و کارکنان کو ہراساں کرنے اور گرفتاریوں پر بھی شدید مذمت کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سیاسی سرگرمیوں کے خلاف جاری اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا اور جمہوری و آئینی حقوق کے لیے ہوگا۔
رہنماؤں نے کہا کہ مارچ کے حتمی دن کا فیصلہ ہم خود کریں گے کہ کب آنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments