پشاور: قبر کھود کر بچوں کی نعشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ گرفتار

پشاور: (ویب ڈیسک) قبر کھود کے بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال کر بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت شخص گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں قبرکھود کر معصوم بچوں او ربچیوں کی نعشیں نکال کر ان کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغان ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم حافظ قرآن ہونے کے ساتھ بارہویں جماعت پاس بھی ہے، مقامی افراد نے ملزم کی خوب درگت بناتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی 4 قبروں سے بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال کر ان کی مبینہ حرمتی کرچکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...