سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 600 سے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 248 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 402 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 17 کروڑ 32 لاکھ 53 ہزار 23 روپے مالیت کے 12 کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار 837 شیئرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments