پاکستان میں سکھ سنگت کو زیرو لائن تک رسائی، بھارت نے اپنی طرف سے روک دیا

کرتارپور: (دنیا نیوز) کرتارپور راہداری پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے موقع پر پاکستان میں سکھ سنگت نے زیرو لائن تک پہنچ کر خصوصی ارداس، شبد کیرتن اور آرتی میں شرکت کی اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

دوسری جانب بھارت میں سکیورٹی فورسز نے اکال تخت کے قائم مقام جتھیدار کی قیادت میں سکھ سنگت کو زیرو لائن کی جانب بڑھنے سے روک دیا۔

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ریاست پاکستان نے 2019 میں سکھ قوم کو کرتارپور راہداری کا تحفہ دیا۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق اور ان کی آزادی کی بات کرتا ہے، پاکستان کا آئین ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز

قائم مقام جتھیدار اکال تخت صاحب بھارت سردار گیانی کلدیپ سنگھ گرگج نے کہا کہ سکھ برادری کرتارپور صاحب کی زیارت کے لیے راہداری کھولنے کی خواہاں ہے۔

سردار گیانی کلدیپ سنگھ گرگج نے کہا کہ راہداری کھلنے سے دونوں ممالک کے درمیان ماحول خوشگوار اور بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور سکھ برادری سے پاکستان کی وابستگی کی علامت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...