انگلش فاسٹ باؤلر مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان پر مارک ووڈ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہ بہترین وقت ہے، اپنے کیریئر کے دوران مجھے کافی انجریز کا سامنا رہا، تاہم انگلینڈ کے لیے کھیلنا ہمیشہ ہی شاندار احساس رہا۔

مارک ووڈ نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران انگلینڈ کی جانب سے 38 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھی مارک ووڈ کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ان کے اگلے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...