ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور

نیویارک: (دنیا نیوز) ایران کے 4 پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارت کاری کے عمل کو بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے مشاورتی اجلاس منعقد کیا اور ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور پائیدار حل کے حصول کیلئے سفارت کاری کو واحد راستہ قرار دیا گیا۔

ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے پائیدار امن و استحکام کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بیان میں سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی گئی، جن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملے بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...