حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کردی۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق فی لٹر پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 23 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...