اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان

نیویارک: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

اردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ امن برقرار رکھنے کی ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہے، جبکہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے علاقائی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اتحاد علاقائی ملکیت کے اصول پر قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان یکجہتی مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی برقرار رہنی چاہیے اور خطے میں استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہنا ضروری ہیں۔

اردوان نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست 1967 کی سرحدوں اور مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنا کر قائم ہوگی، انہوں نے غزہ کی تعمیر نو جلد از جلد شروع کرنے اور اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنے کی اپیل بھی کی۔

ترک صدر نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا گلا گھونٹنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، جبکہ شرم الشیخ میں ایک سال قبل طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں۔

اردوان کے خطاب کے دوران اسرائیلی وفد جنرل اسمبلی ہال سے واک آؤٹ کرگیا، اقوام متحدہ کی سابقہ کارروائیوں میں بھی اسرائیلی حکام کے خطابات کے دوران وفود کے واک آؤٹ ریکارڈ ہوئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...