انٹرمیڈیٹ نتائج 2026: تمام بورڈز میں پنجاب کالجز کے طلبہ سرفہرست
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب انٹر بورڈ نتائج 2026 کا اعلان کر دیا گیا، تمام بورڈز میں پنجاب کالجز کے طلبہ سر فہرست رہے۔
فیصل آباد بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پنجاب کالجز کے طلبہ نے حاصل کیں اسی طرح راولپنڈی بورڈ میں بھی پنجاب کالجز نے مجموعی طور پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026: پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کے ساتھ سر فہرست
ملتان بورڈ میں پنجاب کالجز نے مجموعی طور پر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سرگودھا بورڈ میں بھی پنجاب کالجز نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
دیگر بورڈز میں بھی پنجاب کالجز کے طالب علم سر فہرست رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments