افغانستان سے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کیخلاف امریکا، پاکستان کی مشترکہ کارروائی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف امریکا اور پاکستان نے مشترکہ کارروائی کی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق 30 اگست کو تقریباً 463 کلوگرام کرسٹل میتھم فیٹامین پکڑی گئی، پکڑی گئی کرسٹل میتھم فیٹامین کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستانی اے این ایف اور امریکی ڈی ای اے نے مشترکہ کارروائی کی، امریکی ڈی ای اے نے پاکستان کی اے این ایف کو معاونت فراہم کی، سری لنکا کے پولیس نارکوٹکس بیورو اور ڈی ای اے نئی دہلی کی معاونت بھی شامل تھی۔
اے این ایف کنٹرول یونٹ نے پاکستان سے کولمبو، سری لنکا جانے والے کنٹینرز میں منشیات کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا، اے این ایف کی اطلاع پر ڈی ای اے نے متعلقہ ممالک کے حکام کے تعاون سے منشیات کو تحویل میں لے لیا۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق کارروائی میں پاکستانیوں سمیت متعدد مشکوک افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے اے این ایف پاکستان کی تربیت میں معاونت کی ہے، امریکا کثیر الملکی جرائم پیشہ گروہوں کو توڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments